سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق صدر راولپنڈی ڈویژن پنجاب ٹیچرز یونین رانا اشفاق حیدر نے گورنمنٹ پرائمری سکول ایف ٹی ایم جہلم میں سالانہ تقریب انعامات بسلسلہ نتائج 2024 میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور بچوں میں اول دوم سوم انعامات تقسیم کیے۔بعد ازاں صدر راولپنڈی ڈویژن رانا اشفاق حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ استاد روحانی باپ ہوتا ہے والدین اپنے بچے کو سکول میں اساتذہ کے پاس چھوڑ کر جاتے ہیں جو ان کی ذہنی نشوونما کرتے ہیں اور وہ اس قابل ہوتے ہیں کہ وہ کوئی مقام حاصل کر سکیں۔جو بچہ بھی اپنے استاد کا ادب کرنے والا ہوتا ہے وہ ہمیشہ زندگی میں کامیاب ہوتا ہے انہوں نے سوسائٹی کے لوگوں اور والدین سے خصوصی طور پر کہا کہ وہ اساتذہ کے ساتھ دوسری تعاون کریں انہوں نے سکول انتظامیہ اساتذہ اور دیگر مہمان گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارہ ہذا کی تعریف کی کہ وہاں کے اساتذہ نے بچوں پر بہت محنت کی اور انہیں اس قابل بنایا کہ وہ اچھے نتائج دے سکیں۔انہوں نے خاص طور پر سکول انتظامیہ کی بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا سکول کی پرنسپل مس سونیا رفیق اور سکول کوارڈینیٹر ذیشان صاحب نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔




