اپریل 18, 2026

منڈی بہاؤالدین:ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس،نیو سائٹ ڈویلپمنٹ ذون کی منظوری

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایکسیئن بلڈنگ قرار شاہ،چیف آفیسر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹیز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی منڈی بہاوالدین کی نیو سائٹ ڈویلپمنٹ ذون کی شمولیت کے 2کیسز پیش کئے گئے، کمیٹی نے دونوں کیسز کی جانچ پٹرتال کے بعد متفقہ طور پرنیو سائٹ ڈویلپمنٹ ذون کی منظوری دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ کیسز کی منظوری سے گورنمنٹ فیس کی مد میں قومی خزانے کولاکھوں روپے کا ریونیو حاصل ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔