جہلم(سید مظہرعباس)جہلم ڈسٹرکٹ جیل میں ملاقات کی غرض سے آنے والے نوجوان سے منشیات برآمد، جیل انتظامیہ نے تھانہ سول لائن پولیس کو اطلاع کرکے نوجوان کو گرفتار کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق جیل انتظامیہ نے تھانہ سول لائن کو اطلاع دی کہ عدیل مہدی خان ولد راجہ ظفر اقبال سکنہ داراپور،دلاور محمد جنید حیات ولد طاہر شہزادجو کہ نکہ خورد کا رہائشی ہے کہ ساتھ ملاقات کرنے کی غرض سے آیا جیل کے داخلی گیٹ پر سنتری نے جسمانی تلاشی لی جس پر دورانِ تلاشی عدیل مہدی خان کی پینٹ کی جیب سے چرس برآمد ہوئی،جس پر جیل انتظامیہ نے تھانہ سول لائن کو اطلاع دیکر ملزم کو گرفتار کروادیا، ملزم عدیل مہدی کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملاقاتی کے پاس بھجوا دیا۔




