اپریل 17, 2026

جہلم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کا عملہ گاڑیوں کے مالکان کو نمبر پلیٹس مہیا کرنے میں بری طرح ناکام

جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کا عملہ گاڑیوں کے مالکان کو نمبر پلیٹس مہیا کرنے میں بری طرح ناکام، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا عملہ نئی گاڑیوں،موٹر سائیکلوں،چنگ چی رکشے خریدنے والوں سے نمبر پلیٹ کے نام پر پیسے وصول کر لیتے ہیں، لیکن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ذمہ داران دفتر آنے والی نمبر پلیٹس مالکان تک پہنچانے کی بجائے دفتر کے ایک مخصوص کمرے میں محفوظ کر لیتے ہیں،جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے آویزاں نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو بھاری جرمانے کرتے دکھائی دیتے ہیں،گاڑیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کا عملہ شہریوں تک نمبر پلیٹس بھجوانے کی بجائے دفتر کے اندر گودام میں پھنک دیتے ہیں،مالکان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم دفتر میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے احکامات جاری کئے جائیں شہریوں سے وصول کی گئی رقم کے عوض آنے والی نمبر پلیٹس اور قابلے شہریوں تک پہنچائے جائیں تاکہ شہری بلاوجہ جرمانوں کی ادائیگی سے بچ سکیں۔