اپریل 18, 2026

جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جا ری ہے: ڈی پی اوجہلم

جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم ڈی پی اوناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن،منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمدللہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام مرتضیٰ اور طیب الرحمان کو گرفتار کر لیا،ملزم غلام مرتضیٰ سے 1کلو240گرام چرس اور ملزم طیب الرحمان سے 1کلو320گرام چرس برآمد کر لی گئی، جبکہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان رستم خان اور کامران خان کو گرفتار کر لیا،ملزم رستم خان سے2کلو80گرام چرس،رقم وٹک2550روپے اور ایک عدد موبائل فون برآمد جبکہ ملزم کامران خان سے1کلو230گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ