پھالیہ (سید حفیظ سبزواری ) تحصیل پھالیہ کی عوام کے لیے بڑی خوشخبری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں صحت کارڈ پر امپلانٹ لگانا اور اتارنا شروع کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ ڈاکٹر رضوان علی تابش،آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اریب گھیگا اور ایڈمن آفیسر قائم اکرم رانا نے خصوصی میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تحصیل پھالیہ کی عوام کے لیے آرتھوپیڈک آپریشنز شروع کر دیے گئے ہیں جن میں مریضوں کو مکمل طور پر صحت کارڈ سے مفت امپلانٹ لگانا اور اتارنا شامل ہے ایڈمن آفیسر قائم اکرم رانا نے بتایا کہ ایک مریض کو امپلانٹ لگانے اور اتارنے کا پرائیویٹ خرچہ 50 ہزار سے 70 ہزار روپے تک آتا ہے جو کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں صحت کارڈ پر بالکل فری ہوگا اس طرح کی فری سروسز ڈسٹرکٹ سطح کے ہسپتال میں میسر ہوتی ہیں اب یہ سہولیات تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ میں بھی میسر ہوں گی انہوں نے مزید بتایا کہ آرتھوپیڈک آپریشن شروع کرنے میں سب سے زیادہ محنت معروف اور سینئر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اریب گھیگا کی ہے اور الحمدللہ گزشتہ ایک ماہ سے ہسپتال میں ہر ہفتے آپریشنز جاری ہیں جس کی وجہ سے تحصیل پھالیہ کے ہزاروں مریضوں کو فائدہ ہوگا




