جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،03منشیات فروش ملزمان گرفتار،بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد،صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان شاہد محمود اور محمد رمضان کو گرفتار کر لیا،ملزم شاہد محمود سے 1 کلو 300 گرام چرس اور ملزم محمد رمضان سے 10 لیٹر شراب برآمد،جبکہ ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد وسیم کو گرفتار کر لیا،ملزم وسیم سے 1 کلو 455گرام چرس برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ




