اپریل 17, 2026

دعوے نہیں عملی کام کرکے دکھائینگے:چوہدری سالک حسین

گجرات (پ ر)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حکومت کیساتھ اتحاد کی بنیادی شرط ہی یہ تھی کہ گجرات کی تعمیر و ترقی ہماری پہلی ترجیح ہوگی اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا انشاء اللہ حقیقی معنوں میں کام کر کے گجرات کی صورتحال تبدیل کرینگے لیکن کچھ وقت لگے گا ٹائم فریم نہیں دینگے نہ ہی دعوے کرینگے بلکہ ہم دونوں بھائی عملی اقدامات سے ثابت کرکے دکھائیں گے بجٹ میں گجرات کے میگا پراجیکٹ سر فہرست دکھائی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے کہا کہ گجرات کے حلقہ میں باقاعدہ آکرجب سے سیاست شروع کی تو یہاں کی حالت دیکھ کر شرمندگی محسوس ہوئی حالانکہ ماضی میں وزار ت اعلیٰ کے دور میں یہی سنتے رہے کہ اربوں کے فنڈز لائے جارہے ہیں کبھی 7ارب سے فلا ں سڑک کی تعمیر شروع ہو رہی ہے تو کبھی 40ارب مالیت کے فلاں منصوبے کی منظوری حاصل کر لی گئی ہے مگر زمینی حقائق یہ ہے کہ ہر سڑک ٹوٹی ہوئی ہے سیوریج ہے تو وہ درست نہیں جو باعث افسوس اور شرمندگی کے سوا کچھ نہیں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کے اپنے وطن میں جائیدادوں کے حوالے سے دھوکہ دہی کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسا نظام متعارف کروا رہا ہوں کہ انہیں زمین ٹرانسفر کروانے اور خرید و فروخت کیلئے اب نہ تو پاکستان میں کوئی سہارا ڈھونڈنا پڑے گا اور نہ ہی انہیں بالخصوص اس حوالے سے پاکستان آنے کی زخمت اٹھا نا پڑے پہلے مرحلے میں سعودیہ عرب، عرب امارات، امریکہ، انگلینڈ اور سپین سمیت 5ممالک کے سفارتخانوں کو نادرا کیساتھ لنک کیا جائیگا جہاں بائیو میٹرک ہونے پر منتقلی جائیداد کے بیان دینے کی باقاعدہ ویڈیو بھی بنے گی انشاء اللہ اس سسٹم کی کامیابی کے بعد اسکا دائرہ کار دوسرے ممالک تک پھیلائیں گے وفاقی وزیر نے کہا کہ گجرات کے سیوریج پراجیکٹ پر اپنی نگرانی میں پلان ترتیب دونگا وزاتیں نہیں یہاں کے منصوبوں کی بات ہمیشہ پہلے کی ہے یہی میری پہلی ترجیح ہیں گجرات کے بوڑھوں، نوجوانوں ہر فرد کا مشکور ہوں جن کی محبتوں کیوجہ سے اسمبلی میں گیا اوروزارت بھی ملی اندازہ ہے کہ گجرات کے لوگوں کی بڑی تعداد بیرون ملک مقیم ہے اور رب کریم کے فضل سے وزارت بھی وہی مل گئی انشاء اللہ انکے سفارتخانہ اور نوکریوں سے متعلقہ مسائل حل کرنے کیلئے ایک دو ماہ کے اندر یہاں منسٹری کا باقاعدہ آفس کھولیں گے منسٹری کی ٹیم کو بھی ورکنگ کرنیکی ہدایات کر دی ہیں یورپ سمیت دیگر ممالک میں بسنے والے گجرات کے لوگوں سے رابطے میں آؤں گا تاکہ انکے مسائل کے مطابق پلان تشکیل دئیے جاسکیں چوہدری سالک حسین نے کہا کہ وزارت کی خواہش نہیں کی لیکن یہ سب گجرات کے لوگوں کی دعاؤں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اب اندازہ ہوا ہے کہ منسٹری میں بھی ہر چیز بکتی ہے ادارے اندر سے کھوکھلے ہو چکا ہے روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ لے رہا ہوں پیسوں پر ہی کام چلتا ہے جائز کام بھی لوگوں نے پیسے دے کر کروانے ہیں تو اسکا کوئی فائدہ نہیں انشاء اللہ بیٹھ کر جلد ہی بہتری یقینی بنائیں گیااوورسیزپاکستانیوں کی شکایات کیلئے پورٹل بنارہے ہیں تاکہ براہ راست آگاہ رہا جاسکا اور گھر بیٹھے شہری اپنا مسئلہ بھی آن لائن حل کر سکیں سعودی عرب، جاپان، انگلینڈ، امریکہ، یورپ میں لیبر کی ڈیمانڈ ہے جس کے پلان پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ لوگ لیگل طریقے سے بیرون ملک جا سکیں۔