گجرات(نمائندہ خصوصی)عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے اپنی زیر نگرانی ٹیم کے ہمراہ بھمبر روڈ پر واقع غیر قانونی فروٹ اور سبزی فروشوں کے ٹھیلوں مقررہ نرخ سے زائد پر فروٹ اور سبزی فروخت کرنے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا اور پچاس ہزار سے زائد جرمانے کئے جس پر عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا، عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ان سبزی فروشوں نے مصنوعی مہنگائی کر کے عوام کا جینا محال کر رکھا تھا ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ صرف ماہ صیام میں ہی نہیں پورا سال گراں فروشوں کے گرد گھیرا تنگ رکھا جائے تاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوام کو دیا جانے والا ریلیف عوام تک پہنچ سکے۔




