اپریل 17, 2026

منہ کی صحت کا عالمی دن ، دنیا بھر کی طرح منڈی بہاؤالدین میں بھی بھرپور انداز میں منایا گیا

منڈی بہاوالدین،(ڈاکٹر شاہد راٹھور سے) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی میں بھی ہر سال 20 مارچ کو منہ کی صحت کے دن (oral health day) کے طور پر منایا جاتا ہے۔ امسال ضلع منڈی بہا الدین میں محکمہ غیر رسمی و بنیادی تعلیم کے ضلعی سربراہ اسد اللہ اعجاز اور ان کی ٹیم کی زیر نگرانی یہ دن ضلع بھر کے غیر رسمی و بنیادی تعلیمی اداروں میں بھرپور انداز میں منایا گیا۔ ضلع بھر کے "خواندگی مراکز” میں اس حوالے سے بچوں میں منہ کی صحت کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔ "خواندگی مراکز” کے اساتذہ اور لٹریسی موبلائزرز نے بچوں کو منہ کی صحت کے فوائد پر مبنی لیکچرز دئیے اور بچوں کو "خواندگی مراکز” پر عملی طور پر دانت صاف کرنے کے معیاری طریقوں سے بھی روشناس کروایا گیا۔ اس موقع پر ڈی ای او لٹریسی اسد اللہ اعجاز کا کہنا تھا کہ منہ کی صحت کا درست ہونا پورے انسانی جسم کی صحت مندی کی ضمانت ہے۔ منہ انسانی جسم کا ایس اعضاء ہے، کہا۔ سے خوراک ہم اپنے جسم میں داخل کرتے ہیں۔ اگر منہ اچھی حالت میں نہ ہو تو ہمارا پورا جسم بیماریوں کی آماج گاہ بن سکتا ہے۔ اس لئے ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم روزانہ دو وقت اپنے دانتوں کو مسواک یا اچھے اور معیاری ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے صاف کریں۔ اور خاص طور پر بچوں میں اس عادت کو جتنا ہو سکے پختہ بنایا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اورل ہیلتھ کے ضمن میں بچوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ دانت صاف کرنے کے ساتھ ساتھ ایسی غذا کھانے سے گریز کریں جن سے دانتوں کی صحت متاثر ہونے کا اندیشہ ہو کیونکہ صحت مند منہ صحت مند جسم کی ضمانت ہے۔