جہلم( ڈاکٹر تصور حسین مرزا) تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدلغفور چوہان کی خصوصی کاوش سے ایجوکیشن آفس جہلم میں چوہدری مطلوب حسین گجر رہبر فاؤنڈیشن جہلم نے اپنے والد مرحوم منشی لال خان گجر کے ایصال ثواب کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا عطیہ کیا۔سی ای او ایجوکیشن رانا جاوید اختر نے فیتا کاٹ کر اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔مشہور کالم نگار اینڈ ادیب عمر بٹ نے خصوصی دعا کی۔شرکاء نے اس نیک کام پر چوہدری مطلوب حسین گجر رہبر فاؤنڈیشن جہلم کو خراج تحسین پیش کیا۔افتتاحی تقریب میں ڈی ای او ملک صفدر علی کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری شاہد صدیق ، مشہور سماجی شخصیت جمیل احمد بھٹی ،ایڈووکیٹ طاہر شاہ ، محمود احمد صابری اور دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کے لئے سابق سی ای او ایجوکیشن میڈم کوثر سلیم کی بھی خصوصی کاوشیں شامل ہیں۔۔سی ای او ایجوکیشن رانا جاوید اختر اور ایڈووکیٹ طاہر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم چوہدری مطلوب حسین گجر رہبر فاؤنڈیشن جہلم اور ان کی ٹیم کے شکر گزار ہیں اور ان کے والد مرحوم منشی لال خان گجر کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعاگو ہیں۔گرمی کے موسم میں صاف پانی کی فراہمی صدقہ جاریہ ہے۔ ایڈووکیٹ طاہر شاہ نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ سکولز میں بچوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اللّه کے دیے ہوے مال سے خرچ کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جہلم فورم اور رہبر فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔




