جون 23, 2026

ضلع جہلم میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں پر غور کرنے کے لیے خصوصی اجلاس ڈی سی جہلم کے زیر صدارت منعقد ہوا

جہلم(چوہدری مہربان حسین) ضلع جہلم میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں پر غور کرنے کے لیے خصوصی اجلاس ڈی سی جہلم اور ایم این اے بلال کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ضلع جہلم میں ترقیاتی سکیموں میں سے جاری اور نئی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محکمہ ہائی وے، صحت، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، سمال انڈسٹری کے جاری منصوبوں پر غور کیا گیا مختلف محکموں نے آئندہ سال کے لیے نئی ترقیاتی سکیموں بارے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔ جس پر ایم این اے بلال کیانی نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جبکہ نئی سکیموں کی منظور ی کے لیے بھی پنجاب حکومت سے زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کئے جائیں گے۔