اپریل 17, 2026

پروڈکشن میں بہترین کارکردگی ، پروفیسر قاضی امداد اللہ کی بناٸی گٸی رپورٹ پاکستان ٹیلی ویژن کی سکرین سے نشر

ڈنگہ(سٹاف رپورٹر)پروڈکشن میں بہترین کارکردگی ، پروفیسر قاضی امداد اللہ کی بناٸی گٸی رپورٹ پاکستان ٹیلی ویژن کی سکرین سے نشر کی گئی۔انہوں نے گذشتہ روز پاکستان ٹیلی ویژن کے سبزہ زار میں منعقدہ ایک افطار ڈنر کو اپنی رپورٹ میں پیش کیا ۔ جاندار آواز اور ایک جامع سکرپٹ کے ساتھ تیار کی گٸی رپورٹ کا آن اٸیر ہونا بلاشبہ ایک امتیازی عمل ہے۔پروفیسر صاحبزادہ قاضی امداد اللہ اس وقت پاکستان ٹیلی ویژن پہ بطور پروڈیوسر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔