اپریل 17, 2026

ڈنگہ : کھوکھرہ ہیڈ کے قریب نہر سے 42 سالہ نوجوان کی لاش برآمد

ڈنگہ( کرائم رپورٹر ) کھو کرہ ہیڈ کے قریب نہر سے 42 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ڈنگہ کو اطلاع ملی کہ ہیڈ کھوکھرہ تھانہ ڈنگہ کے قریب نہر میں ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے ریسکیو 1122 کے ذریعے میت نہر سے نکلوا کر لباس کی تلاشی لی تو شلوار کی جیب سے اس کا شناختی کارڈ ملا جس پر اس کا نام محمد نسیم ولد محمد بشیر تاریخ پیدائش 1981-4-28 اور پتہ نئی آبادی مکان نمبر 8- 57 محلہ محمد پورہ ساہیوال لکھا تھا۔ پولیس نے لاش کا مکمل جائزہ لیا۔ لاش مکمل طور پر قابل شناخت تھی جبکہ جسم پر کسی چوٹ یا قتل کا گلے وغیرہ پر کوئی نشان موجود نہیں تھا ۔ SHO تھا نہ ڈنگہ کی ہدایت پر میت تھانہ ڈنگہ لا کر ورثاء کی تلاش کے بعد ورثاء نے رابطہ کیا تو اس کے بھائی نے اسلام آباد سے بذریعہ فون بتایا کہ محمد نسیم جمعہ کے روز گھر سے جمعہ پڑھنے گیا مگر واپس نہیں آیا۔ وہ مسجد بھی نہیں گیا تھا ۔ پولیس تھانہ ڈنگہ نے ورثاء کے انتظار تک میت ایمبولینس میں ڈال کر تھا نہ دنگہ میں رکھی ہے ۔ ورثاء کی آمد پر اندراج مقدمہ بارے فیصلہ کیا جائے گا تاہم پولیس کاروائی مکمل کر لی گئی ہے

ا