منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع منڈی بہاوالدین میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی تقسیم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ از خود فیلڈ میں راشن بیگز کی تقسیم کو مانیٹرکر رہے ہیں۔ انہوں نے آج تحصیل ملکوال کے موضع 21چک اور واڑہ عالم شاہ میں نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن بیگز کی تقسیم کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں راشن بیگز کی تقسیم کروائی۔ ڈپٹی کمشنر نے راشن بیگز کی تقسیم کے عمل اور موبائل ایپ کے ذریعے ڈیٹا اینٹری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں 73 ہزار 987سے زائد غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن بیگز ان کی دہلیز پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مفت راشن کی فراہمی میں میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔





