جون 1, 2026

منڈی بہاؤالدین: ماہ رمضان میں عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ازخود فیلڈ میں متحرک

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ماہ رمضان میں عوام الناس کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ازخود فیلڈ میں متحرک، ڈپٹی کمشنر نے آج تحصیل ملکوال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے قصبہ گوجرہ اور رکن میں مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کے ریٹس چیک کئے اور اشیاء کی کوالٹی کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بیکری،کریانہ، گوشت، سبزیوں اور پھلوں کی دکانوں کو چیک کیا اور ناجائز منافع خوری پر مختلف دکانداروں کو ایک لاکھ 60ہزار روپے جرمانہ اور3یف آئی آرز درج کروا دیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں، کسی کو بھی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہناتھا کہ ماہ مقدس میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ منڈیوں اور اوپن مارکیٹ میں نرخوں کی مسلسل مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایت کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں۔