گجرات(علی انجم مرزا)ڈپٹی کمشنرگجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کا باقاعدگی سے کا دورہ کریں، ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کی سخت نگرانی کی جائے اور ریٹ لسٹ بروقت جاری کی جائے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،قیمت پنجاب ایپ پر موصول شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، رواں ماہ مارچ کے دوران 363 گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 13لاکھ75ہزار 500 روپیجرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ2گراں فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ پولیس کیا گیا، ماہ مارچ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر6727بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی، اس دوران گراں فروشی کے مرتکب 363دکانداروں پر 13 لاکھ 75 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،جبکہ سنگین خلاف ورزی کے مرتکب 2فرد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بھاری جرمانہ اور مقدمات درج کروائے جائیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹوں کا دورہ کریں مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔




