اپریل 17, 2026

گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

گجرات(نمائندہ خصوصی)گجرات پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔5ملزمان گرفتار،2 عدد رائفل کلاشنکوف، پسٹل 30بوراور 40 لیٹر شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرSI فہد الرحمن نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ دولت خان ولد ولی خان سکنہ خیبر ایجنسی 2۔ فریاد خان ولد آمر خان سکنہ خیبر شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 2عدد رائفل کلاشنکوف برآمد کر لی گئی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے نا جائز اسلحہ بردار محمد سعید ولد عبدالعزیز سکنہ لالہ زار کالونی گجرات کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز II انسپکٹر فیاض احمد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 2شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ بلاول طاہرولد غلام صغیر سکنہ کوٹلہ شاہ جہانیاں 2۔ قمر عباس ولد محمد نواز سکنہ سوہل غربی گجرات شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 40 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔