اپریل 18, 2026

سالویشن یوتھ ٹرسٹ uk کے تعاون سے دیوان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام رمضان راشن پیکجز کی تقسیم

سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق سالویشن یوتھ ٹرسٹ uk کے تعاون سے دیوان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر انتظام منہاج ماڈل ہائی اسکول نیو جهنگ تحصیل دینہ کیمپس میں ایک عظیم الشان رمضان راشن پیکج کی تقسیم کے لئے تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری محمد نواز نے تلاوت کلام پاک اور طیب رضا نے نعت رسول ﷺ سے کیا گیا۔اس میں 150 گھرانوں کو رمضان پیکج دیا گیا جس میں آٹا چینی دالیں بیسن کھجور مشروبات اور دیگر بنیادی چیزیں شامل تھیں۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سالویشن یوتھ ٹرسٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے اپنے دست مبارک سے مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا۔اس کے بعد صدر دیوان ویلفیئر سوسائٹی انوار حسین نے سوسائٹی کے بارے میں عوام کو بریفنگ دی۔اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔قاری بلال احمد صدر تحریک منہاج القرآن دینہ نے بھی اپنے خطاب میں پروگرام کو سراہا۔۔۔پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم نے منہاج ماڈل اسکول کے آرفن ہوم سینٹر میں سالویشن یوتھ ٹرسٹ کے زیراہتمام تعلیم حاصل کرنے والے 15 یتیم بچوں سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئے۔انہوں نے منہاج القرآن کے شعبہ حفظ کا بھی دورہ کیا۔۔آخر میں دیوان کلینک کا بھی وزٹ کیا اور تمام معاملات کا بغور جائزہ لیا۔