حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور 22 ستمبر کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ یہ نئی قیمتیں باضابطہ طور پر 23 ستمبر کے لیے ہوں گی۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے اس سے قبل گزشتہ روز پیٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں





