کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) علاقے کی معروف مذہبی شخصیت مولانا قاری محمد عطاء اللہ بھدر کے کینیڈا پہنچنے پر وہاں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی اور عقیدت مندوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ کینیڈا کے ایئرپورٹ پر ان کی آمد کے موقع پر محبانِ دین نے والہانہ انداز میں خیرمقدم کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ حضرت مولانا قاری محمد عطاء اللہ بھدر کی دینی، علمی اور اصلاحی خدمات قابلِ قدر ہیں اور ان کی کینیڈا آمد مقامی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خوش آئند ہے۔
استقبال کرنے والوں میں چوہدری عثمان بھدر (فرزند سابق ایم پی اے چوہدری لیاقت علی بھدر)، چوہدری احسان اللہ بھدر، چوہدری عادل بھدر، چوہدری شاہد، حافظ عمار عظیم اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔ میزبانوں نے اس موقع پر حضرت مولانا قاری محمد عطاء اللہ بھدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ ان کا یہ دورہ کامیاب رہے اور وہ اپنے علمی و دینی بیانات اور اصلاحی سرگرمیوں سے کینیڈا میں مقیم پاکستانی و مسلم کمیونٹی کو مستفید کریں۔ شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ دینی و سماجی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔





