منڈی بہاءالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) منڈی بہاءالدین پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران عامر خان کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کے دوران "فوزیہ عرف فوزو گینگ” کے دو سرگرم ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں عاصم علی ولد خضر حیات سکنہ ڈھوک کاسب اور فوزیہ نسرین عرف فوزو دختر منور حسین سکنہ ڈھوک کاسب شامل ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پسٹل (ناجائز اسلحہ)، 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور تقریباً 25 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات برآمد کر لیے۔
ڈی پی او کامران عامر خان نے کامیاب کارروائی پر تھانہ صدر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ منڈی بہاءالدین پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔





