اگست 4, 2026

پیپلز پارٹی کو نتائج مسترد کر کے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے: راجا پرویز اشرف ، نیئر بخاری ، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آزاد کشمیر انتخابات کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں دھاندلی زدہ اور غیر شفاف قرار دے دیا ہے۔ راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) حالات کو مزید تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے، الیکشن کمیشن مخالف جماعت کے زیر اثر ہے اور اس کے تمام ذمے دار چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ پیپلز پارٹی کو نتائج مسترد کر کے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے، جبکہ اس کا حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے بھی واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں انتخابات غیر شفاف اور دھاندلی شدہ ہیں اور پارٹی ان انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرے گی۔ اس کے علاوہ رہنماؤں ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ نے اپنے بیانات میں کہا کہ یہاں الٹرا فارم 47 والا الیکشن نظر آرہا ہے، الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہو چکا ہے اور ایسے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کوئی ساکھ نہیں رکھتی کیونکہ یہ الیکشن ان سے چھینا گیا ہے۔