ستمبر 12, 2026

وی ایل جی سوسائٹی کا اپنا کھاریاں آفس کا دورہ، مشترکہ MoU پر دستخط


کھاریاں (ایم عمر) Volunteers Leadin Governance (VLG) کی جنرل سیکریٹری محترمہ صدف زبیر نے ضلع گجرات کا دورہ کیا، جہاں ضلعی ٹیم کے ساتھ ایک نہایت مثبت، بامقصد اور نتیجہ خیز اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وی ایل جی کے وژن، تنظیمی اہداف، آئندہ کے منصوبۂ عمل، رضاکارانہ خدمات کے فروغ اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صالحہ نصیر کو باضابطہ طور پر صدر، وی ایل جی ضلع گجرات کا تقرری نامہ (Appointment Letter) اور تنظیمی شناختی کارڈ فراہم کیا گیا، جبکہ محسن رضا کو نائب صدر، وی ایل جی ضلع گجرات کا باضابطہ تقرری نامہ دیا گیا۔اجلاس کے دوران تنظیم کے سرگرم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر Volunteers Leading Governance (VLG) اور اپنا کھاریاں ویلفیئر سوسائٹی کے درمیان ایک یادداشتِ مفاہمت (MoU) پر دستخط بھی کیے گئے

جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینا اور معاشرتی فلاح و بہبود، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور مثبت سماجی تبدیلی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہے۔اس اہم اجلاس میں حافظ رضوان احمد رانا (صدر اپنا کھاریاں ویلفئیر سوسائٹی)، مس صالحہ نصیر ضلعی صدر وی ایل جی ، محمد عارف، محسن رضا، علی شاہ، ڈاکٹر صہیب، صدف زبیر، محمد سعد اور وقار نصیر سمیت وی ایل جی کی ضلعی و مرکزی قیادت اور رضاکاروں نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر وی ایل جی ضلع گجرات صالحہ نصیر نے تنظیم کی جانب سے کیے گئے اعتماد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وی ایل جی ضلع گجرات کی پوری ٹیم آئندہ بھی مزید محنت، ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ معاشرے کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی ترقی، عوامی فلاح، تنظیم کی کامیابی اور اس نئی شراکت داری میں خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔