ستمبر 11, 2026

ڈنگہ: میاں طارق محمود کی محلہ مدینہ کالونی کے متاثرین سے ملاقات، نیلامی کے معاملے پر قانونی مدد کا یقین

ڈنگہ (میاں احتشام اللہ اسلم) سینئر پارلیمنٹیرین‘ سابق صوبائی وزیر‘ راہنما مسلم لیگ ن میاں طارق محمود کی مہندی خاں بسوی کی رہائش گاہ پر نیلام عام سے متاثرہ اہالیان محلہ مدینہ کالونی سے میتنگ۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ معاملہ شروع ہوا تو متاثرین کو علم ہی نہیں تھا نہ ہی دیگر افراد نے مجھے بتایا۔ جب ڈگری جاری ہو گئی اور نیلام عام کا مسئلہ شروع ہوا تو مجھے بتایا گیا ہے۔ یہ میرا شہر ہے میں نے اپنے تمام اقتدار میں کسی عام شہری کو ایک انچ جگہ سے بھی محروم نہیں ہونے دیا۔ موجودہ سیاسی قیادت اس معاملے میں کچھ بھی نہیں کر سکتی نہ ان کو دلچسپی ہے۔ معاملہ عدالت میں ہے پہلے بھی متاثرین کی عدم توجہ سے پانی سر سے گزر گیا ہے۔ اب یہ معاملہ بے حد سنجیدہ ہے۔ اس لئے تمام درجن بھر متاثرین کو عدالت میں جا کر سنجیدگی سے کیس لڑنا ہو گا۔

میں نے کوشش کر کے عارضی طور پر نیلامی رکوا دی ہے لیکن یہ کوئی عام معاملہ نہیں اس لئے کل تمام متاثرین کھاریاں بار جا کر دن دس بجے صدر بار چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ آف شیخو چک کے پاس جائیں۔ تمام متاثر الگ الگ وکالت نامہ بھریں اور مقدمہ سنجیدگی سے لڑیں۔ میں بھی دن ایک بجے کھاریاں آ جاؤں گا۔ ان شاء اللہ ہماری مکمل کوشش ہو گی کہ کسی عام شہری کو مکان سے محروم نہ ہونا پڑے۔ میں آپ سب کے ساتھ ہوں۔ ہم ہر پلیٹ فارم پر مقدمہ لڑیں گے۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں لیکن عدالتی معاملات میں اب کوئی کوتاہی نہیں کریں۔ جو جہاں بیٹھا ہے میں اس کو وہاں سے اٹھتے دیکھ نہیں سکتا۔ کیونکہ شہریوں نے ہر بار مجھے ووٹ دیئے۔ وہ میرے اپنے لوگ ہیں۔ میں ان کو کسی طور الگ تھلگ نہیں چھوڑ سکتا۔ میں آپ سب کے ساتھ ہر وقت ہر میدان میں محنت کروں گا۔ ان شاء اللہ اگر ہم عدالت میں سنجیدہ رہے تو کسی کو آسانی سے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔