ایرانی فوج نے شمالی بحرِ ہند میں امریکی بحری جہاز کو کروز میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جس سے خطے میں جاری کشیدگی میں ایک خطرناک موڑ آ گیا ہے۔ اس کارروائی کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محسن رضاعی نے امریکہ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی حملے نہ رکے تو ایران اپنی دفاعی حکمتِ عملی ترک کر کے مکمل جارحانہ آپریشن شروع کر دے گا، جس سے جنگ کا رخ مکمل طور پر بدل سکتا ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے یہ اعلان امریکی سینٹکام کے مسلسل ساتویں رات جاری حملوں کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ تہران کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ اب ایران مزید خاموش نہیں رہے گا اور امریکی جارحیت کے جواب میں بھرپور عسکری طاقت کا استعمال کیا جائے گا، جس سے خطے میں ایک وسیع تر جنگ کے خدشات انتہائی حد تک بڑھ گئے ہیں۔





