اسلام آباد میں وزارتِ مذہبی امور کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 3 لاکھ 40 ہزار عازمین نے حج کے لیے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔ اس تعداد میں 2 لاکھ 46 ہزار افراد نے سرکاری حج اسکیم جبکہ 94 ہزار عازمین نے پرائیویٹ حج اسکیم کا انتخاب کیا ہے۔ صوبائی لحاظ سے پنجاب رجسٹریشن میں سرِفہرست ہے جہاں سے 1 لاکھ 56 ہزار جبکہ سندھ سے 1 لاکھ عازمین نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے حج واجبات کی آن لائن وصولی کا اعلان جلد متوقع ہے، جس کے بعد رجسٹریشن کا اگلا مرحلہ شروع ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ عازمین کسی بھی قسم کی رہنمائی یا معلومات کے حصول کے لیے "پاک حج” ایپ کا استعمال کریں یا وزارت کی ہیلپ لائنز پر رابطہ کریں تاکہ انہیں بروقت مستند معلومات فراہم کی جا سکیں۔



