جولائی 18, 2026

بھارتی خلائی ادارے اسرو کے 120 سائنسدانوں کے اجتماعی استعفے، حکومت پریشان

بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) کے 120 سائنسدانوں اور انجینئرز کے یکمشت استعفوں کے بعد بھارتی محکمہ خلاء نے اپنی پالیسیوں میں سخت تبدیلیاں کرتے ہوئے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اور استعفوں پر کڑی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اب کسی بھی سائنسدان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ مقامی سطح پر نہیں بلکہ ہیڈ کوارٹر میں سماعت کے بعد کیا جائے گا، تاکہ گگن یان جیسے اہم قومی منصوبوں کی رفتار کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ بحران اس وقت پیدا ہوا جب اسرو کے ماہرین سرکاری اداروں کے فرسودہ نظام اور تنخواہوں کے ڈھانچے سے نالاں ہو کر نجی خلائی اسٹارٹ اپس کا رخ کرنے لگے۔ 2020 میں خلائی شعبے کو نجی سرمایہ کاری کے لیے کھولنے کے بعد بھارت میں 400 سے زائد اسٹارٹ اپس قائم ہو چکے ہیں، جنہیں اب تک 500 ملین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری مل چکی ہے، جو کہ اسرو کے تجربہ کار ماہرین کے لیے ایک بڑی کشش ثابت ہو رہی ہے۔