کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شرکاء نے محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) قرۃ العین، پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی، سید الطاف الرحمن، سید الطاف حسین رضوی، سید الطاف کاظمی، سید نور حسین شاہ، خادم علی خادم، حافظ صابر جاوید، عمیر علی قادری سمیت امن کمیٹی کے دیگر اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح محرم الحرام کے دوران تمام اداروں نے باہمی تعاون اور مربوط حکمت عملی کے تحت بہترین انتظامات کیے، اسی طرح چہلم کے موقع پر بھی ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، واسا، ستھرا پنجاب، میونسپل کمیٹیاں، ضلع کونسل، گیپکو، ایس این جی پی ایل، سول ڈیفنس اور محکمہ صحت عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔





