کھاریاں (طاہر اقبال) ملکہ اور اس کے گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ایک لمحۂ فکریہ بن چکی ہے۔ گلیوں، بازاروں اور اہم چوراہوں پر ہر وقت موجود بچوں اور نوجوان لڑکیوں سمیت دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ اس صورتحال پر مقامی آبادی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے شہری نظم و نسق کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ ادارے اس مسئلے کا فوری نوٹس لیں اور پیشہ ور گداگری کی روک تھام کے لیے مؤثر کریک ڈاؤن کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مستحق افراد کی درست نشاندہی کرکے ان کی مناسب بحالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ معاشرتی بگاڑ کو روکا جا سکے اور عوام کو اس بڑھتے ہوئے عذاب سے نجات مل سکے۔





