ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی نمازِ جنازہ مذہبی شہر قم میں پورے مذہبی احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سوگواروں نے شرکت کر کے شہید رہنما کو الوداع کیا۔ ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے ‘تسنیم نیوز ایجنسی’ کی رپورٹ کے مطابق، نمازِ جنازہ شہر کے مضافات میں واقع تاریخی اور مقدس مقام مسجدِ جمکران میں ادا کی گئی جہاں عقیدت مندوں اور اعلیٰ حکام کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جو اپنے قائد کے آخری دیدار کے لیے وہاں جمع ہوئے تھے۔
نمازِ جنازہ کے مراحل مکمل ہونے کے بعد طے شدہ شیڈول کے مطابق شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جسدِ خاکی کو اگلے مرحلے میں پڑوسی ملک عراق لے جایا جائے گا جہاں مختلف مقدس مقامات پر ان کی تشییع اور سوگ کی رسومات ادا کی جائیں گی۔ عراق میں ان آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد، جمعرات کے روز ان کے جسدِ خاکی کو تدفین کے لیے دوبارہ ایران منتقل کیا جائے گا جہاں مشہد مقدس میں ان کی آخری آرام گاہ پر انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔





