وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد نریندر مودی شدید دباؤ کا شکار ہیں اور ان کے خلاف چلائی جانے والی پروپیگنڈا مہم سے بھارتی وزیرِ اعظم کی گرتی ہوئی ساکھ بحال نہیں ہو سکتی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کے ذاتی حملوں یا انہیں ذہنی طور پر غیر مستحکم قرار دینے کی کوششوں سے اصل مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ مودی کی بیرونِ ملک مصنوعی تعریف کروانے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خود بھارت کے اندر راہول گاندھی اور بین الاقوامی سطح پر برطانوی اخبار نے بھی مودی کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات کی ساکھ اور شفافیت پر سنگین سوالات اٹھائے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار عالمی سطح پر اپنا بھرم کھو چکی ہے۔





