فیفا ورلڈ کپ کے اہم ناک آؤٹ مرحلے میں انگلینڈ اور میکسیکو کے درمیان ہونے والے ٹاکرے سے قبل میکسیکن شائقین نے انگلش کھلاڑیوں کی نیندیں حرام کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں موجود انگلینڈ کی ٹیم کے ہوٹل کے باہر سیکڑوں مقامی شائقین جمع ہو گئے اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود رات بھر موسیقی، ڈھول، ٹرمپٹ اور قریبی پل سے آتش بازی کے ذریعے شدید شور شرابہ کیا تاکہ انگلش کھلاڑی آرام نہ کر سکیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شائقین کو نعرے بازی اور جشن مناتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ایک میکسیکن شائق نے طنزاً کہا کہ انہیں امید ہے انگلینڈ کے کھلاڑی اس میکسیکن موسیقی سے لطف اندوز ہوں گے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میکسیکو کے شائقین ایکواڈور کی ٹیم کے خلاف میچ سے پہلے ان کے ہوٹل کے باہر اسی نوعیت کی اوچھی حرکتیں کر کے کھلاڑیوں کو پریشان کرنے کی کوشش کر چکے ہیں۔





