جون 24, 2026

تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز-II گجرات پولیس کی بڑی کارروائی، قتل اور چوری کے مقدمات میں ملوث 2 مجرمانِ اشتہاری گرفتار

گلیانہ (انصر فاروق مغل)  ڈی پی او گجرات کی ہدایات پر ضلع بھر میں اشتہاریوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ فیز-II پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ طاہر زمان (SI) نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مجرمانِ اشتہاریوں کے خلاف ایک مؤثر آپریشن کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث 2 اشتہاری ملزمان کو دھر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والا خطرناک مجرم اشتہاری محمد نواز ولد محمد اشرف (ساکن جھنڈیوال) قتل کے سنگین مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے محمد اصغر ولد لال خاں کو قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، جسے پولیس ٹیم نے دن رات کی محنت اور جانفشانی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ جبکہ دوسرا مجرم اشتہاری فرزند علی ولد غلام محمد (ساکن کوٹلی، ضلع گوجرانوالہ) چوری کے مقدمے میں ملوث تھا۔ ترجمان گجرات پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔