جون 20, 2026

سرائے عالمگیر: ٹریفک پولیس جہلم کے ڈرائیونگ سمیولیٹر پر شہریوں کی دلچسپی قابلِ دید، جدید ترین تربیت نے ڈرائیونگ سیکھنا آسان بنا دیا

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) سمیولیٹر پر ڈرائیونگ سیکھنے والوں کی دلچسپی قابلِ دید ہے۔ ڈرائیونگ سکول ٹریفک پولیس جہلم میں ٹریفک وارڈن عمر احسن کی زیر نگرانی جدید ڈرائیونگ سمیولیٹر پر تربیت حاصل کرنے والے شہریوں نے اس سہولت کو انتہائی مفید قرار دیا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نئے ڈرائیورز کو سڑک پر گاڑی اتارنے سے پہلے ایک انتہائی محفوظ اور کنٹرولڈ ماحول میں گاڑی چلانے کی عملی مشق کرائی جاتی ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ اور ٹریفک قوانین سے آگاہی پیدا ہوتی ہے۔

تربیت حاصل کرنے والے افراد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سمیولیٹر پر مشق کے بعد عملی ڈرائیونگ زیادہ آسان محسوس ہوتی ہے۔ شہریوں نے ٹریفک پولیس جہلم کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید تربیتی سہولیات روڈ سیفٹی کے فروغ اور ٹریفک حادثات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کریں گی، اور یہ دورِ جدید کے تقاضوں کے مطابق ایک بہترین کاوش ہے۔