جون 17, 2026

صحافت ایک مقدس پیشہ ہے، بلیک میلرز اور نوسربازوں کا محاسبہ کیا جائے گا: سید حفیظ سبزواری

منڈی بہاءالدین (نمائندہ خصوصی) صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اسے غلط استعمال کرنے والے ملک اور قوم کے مجرم ہیں جو صحافی صحافت کی عظمت کو جانتا ہے وہ کبھی بلیک میلر نہیں ہو سکتا اور جو بلیک میلر ہوتا ہے اسے صحافی کہنا صحافت کی توہین ہے ان خیالات کا اظہار پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کے مرکزی صدر اور بانی سید حفیظ سبزواری نے پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس ضلع منڈی بہاءالدین کے زیر اہتمام مقامی میرج ہال میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت ضلعی صدر ڈاکٹر محمد حیات تبسم نے کی انہوں نے کہا کہ ضلع منڈی بہاءالدین میں اس وقت صحافیوں کے روپ میں نوسر باز اور بلیک میلرز سرگرم ہیں جو کہ مختلف دکانوں پر جا کر لوگوں کو لوٹتے ہیں اس سلسلہ میں ہماری شکایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاءالدین جناب کامران عامر خان نے سخت ایکشن لیا ہے جس پر ادارہ کی طرف سے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں آجکل ایک اور نوسر بازی کی جا رہی ہے پرائیویٹ لوگوں کو گورنمنٹ آف پاکستان کے لوگو کے ساتھ جعلی کارڈز جاری کیے جا رہے ہیں اور لاکھوں روپے بٹور کر انہیں جھانسہ دیا جاتا ہے کہ آپ کی گاڑی پر نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ ہوگی جب کہ گورنمنٹ آفیسر یا ملازم کے علاوہ نہ تو کوئی نیلی بتی لگا سکتا ہے اور نہ کوئی سبز نمبر پلیٹ استعمال کر سکتا ہے ایسے لوگوں کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کو آگاہ کر دیا گیا ہے شاندار میٹنگ میں نئے عہدیداران میں کارڈز بھی تقسیم کیے گئے پاک انٹرنیشنل میڈیا الائنس کے عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت ضلع منڈی بہاءالدین کے آفس سپرنٹنڈنٹس مرزا عابد محمود قیصر،شیخ افتخار،کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر توصیف ،انجمن تاجران سے میاں عبدالرزاق اور دیگر سماجی رہنماؤں کی کثیر تعداد نے شرکت کی یادگار تقریب سے صدر کامرس ونگ نوید احمد بھٹہ، ضلعی صدر ڈاکٹر محمد حیات تبسم، چیف ایڈوائزر پنجاب میاں فہد سرفراز مہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا شاندار پروگرام منعقد کرانے اور عہدیداران کا تاریخی استقبال کرنے پر پرضلعی صدر منڈی بہاءالدین ڈاکٹر محمد حیات تبسم،جنرل سیکرٹری شیخ محمد اسحاق اور دیگر تمام عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا