جون 13, 2026

عوام کے لیے ریلیف: پیٹرولیم ڈویژن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، پیٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا ہو گیا

پیٹرولیم ڈویژن نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں میں رد و بدل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہو چکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان نئی اور کم شدہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ملک بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہو جائے گا جس سے مہنگائی کے ستائے عوام کو کسی حد تک سکون ملے گا۔