جون 10, 2026

ڈی سی گجرات نورالعین قریشی کا کھاریاں برساتی نالے کا دورہ، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام میں شمولیت پر تجاویز اور عوامی تحفظات کا جائزہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے صدر سوشل میڈیا ٹیم گجرات عامر قیوم بھٹی کی خصوصی درخواست پر کھاریاں برساتی نالے کا ایک اہم اور تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر عامر قیوم بھٹی نے کھاریاں شہر کو پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (PDP) کے عظیم الشان منصوبے میں شامل کرنے پر حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو انتہائی خوش آئند قرار دیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ڈی سی گجرات کو اس میگا پراجیکٹ کے حوالے سے علاقہ مکینوں اور کھاریاں شہر کے عام شہریوں کی اہم تجاویز اور مختلف تحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

عامر قیوم بھٹی نے ڈی سی گجرات محترمہ نورالعین قریشی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ ان عوامی تجاویز کو مدنظر رکھنا اس لیے ضروری ہے تاکہ کھاریاں شہر کی ترقی کے لیے شروع کیے جانے والے اس شاندار منصوبے کو مزید بہتر، پائیدار اور نقائص سے پاک بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نے تمام تجاویز کو غور سے سنا اور یقین دلایا کہ عوامی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا اور برساتی نالے کے منصوبے کو شہر کی ضرورت کے مطابق بہترین تکنیکی مہارت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو سیلابی صورتحال اور گندے پانی کے نکاس کے دیرینہ مسئلے سے ہمیشہ کے لیے نجات مل سکے۔