حیدرآباد( پریس ریلیز ) سندھ فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے نو منتخب سیکریٹری اور کیوکوشن کراٹے کے سینسی ندیم شیخ کی جانب سے سینیئر ترین کیوکوشن ماسٹر شیہان سید شکیل کو پاکستان فل کنٹیکٹ کراٹے فیڈریشن میں سینیئر نائب صدر اور سندھ ایسوسی ایشن میں صدر منتخب ہونے پر انکے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب حیدرآباد میں منعقد کی گئی جس میں نیشنل مارشل آرٹ گیمز کمیٹی کے صدر شیہان شہزاد احمد کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ استقبالیہ تقریب کی مہمان خصوصی PPP وومن ونگ حیدرآباد کی صدر محترمہ صنم تالپور صاحبہ تھیں جبکہ انکے ہمراہ PPP کے ڈپٹی انفارمیشن حیدرآباد اسد ابڑو اور میڈم ثریا بھی موجود تھیں جبکہ دیگر ماسٹرز و مہمانوں میں حیدرآباد میں کیوکوشن کے بانی جنید اختر دریشانی، لیجنڈ فائٹر اور ندیم شیخ کے استاد جنید خان، حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ، کووآرڈینیٹر رمیز راجہ، ڈسٹرکٹ حیدرآباد کراٹے ایسوسی ایشن کے محمود زئی، NMGC حیدرآباد کے فیصل خان، سندھ فل کنٹیکٹ کے عرفان سولنگی، ایسوسی ایشن کے خازن عرفان انصاری، فراز احمد شیخ، سینسی اعظم، میر عبدالرؤف اور دیگر شامل تھے۔ تمام مہمانوں کا انکی آمد پر انتظامیہ کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا اور انکو سندھ کی ٹریڈیشنل سوغات اجرک پہنائی گئی۔ اس موقعے پر تقریب کے آرگنائزر پاکستان فل کنٹیکٹ کے ایگزیکیٹیو ممبر اور سندھ فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ندیم شیخ نے ایسوسی ایشن کے آغاز ومقاصد بتاتے ہوئے سندھ میں فل کنٹیکٹ کے فروغ کے حوالے سے کئے جانے مستقبل کے پلان پر بھی تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے پاکستان کیوکوشن کے سینیئر ترین ماسٹر شیہان سید شکیل احمد کو پاکستان فل کنٹیکٹ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سندھ کے صدر منتخب ہونے پر بھرپور مبارکباد دی جبکہ تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ صنم تالپور و دیگر کا بھی انکی آمد پر شکریہ ادا کیا، اس موقعے پر محترمہ صنم تالپور نے ایسوسی ایشن کی ترقی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ آرگنائزر ندیم شیخ نے مہمان خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور سندھ کی ثقافتی چادر پہنائی جبکہ شیہان سید شکیل احمد اور شیہان شہزاد احمد کو سندھی ثقافت کی ٹوپی اور اجرک پیش کی۔ بعد ازاں مقامی ہوٹل میں تمام مہمانوں کے لئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔





