جون 8, 2026

تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقے سے غائب ہونے والی 11 سالہ اقراء کو تلاش کرلیا گیا، گجرات پولیس نے بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے والدہ کے حوالے کر دیا

گلیانہ (انصر فاروق مغل) تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے علاقے سے غائب ہونے والی 11 سالہ اقراء کو تلاش کرلیا گیا ہے، جو کہ 4 جون کو گھر سے نکلی اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے بچی کی تلاش شروع کردی جبکہ ڈی پی او گجرات نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔ پولیس نے سیف سٹی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچی کا سراغ لگا لیا تو معلوم ہوا کہ بچی گجرات ایریا گیٹ کے قریب اپنے والد کے پاس موجود تھی جس پر پولیس نے بچی کو بحفاظت بازیاب کرکے والدہ کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بچی کی والدہ نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کر رکھی ہے اور بچی والدہ کی ڈانٹ ڈپٹ سے ڈر کر گھر سے نکلی تھی، اس موقع پر ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ بچوں کا تحفظ گجرات پولیس کی اولین ترجیح ہے۔