جون 8, 2026

چوہدری ایان ٹریول گلیانہ کے چیف ایگزیکٹو محمد الیاس قادری کی ایس ایچ او گلیانہ سے ملاقات، 11 تاریخ کو ہونے والے عمرہ سیمینار میں شرکت کی دعوت

گلیانہ (انصر فاروق مغل) چوہدری ایان ٹریول گلیانہ کے چیف ایگزیکٹو محمد الیاس قادری نے ایس ایچ او گلیانہ انسپیکٹر سید عباس علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس کے دوران 11 تاریخ کو منعقد ہونے والے عمرہ سیمینار کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران محمد الیاس قادری نے انسپیکٹر سید عباس علی شاہ کو سیمینار میں اسپیشل مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی دعوت دی اور بتایا کہ سیمینار میں عمرہ زائرین کی رہنمائی اور آگاہی کے ساتھ ساتھ بذریعہ قرعہ اندازی 6 عمرہ ٹکٹ بھی خوش نصیب افراد کے لیے رکھے گئے ہیں، جن کا اعلان پروگرام کے دوران کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سیمینار کا مقصد عوام کو عمرہ کے حوالے سے معلومات فراہم کرنا اور زیادہ سے زیادہ افراد کو اس سعادت کے حصول کی ترغیب دینا ہے، جبکہ انسپیکٹر سید عباس علی شاہ نے دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مذہبی اور فلاحی اقدام کو سراہا اور پروگرام کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس کے بعد یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔