انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں ملائیشیا نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے دی۔ میچ کے پہلے ہاف میں ملائیشین ٹیم کا پلڑا بھاری رہا اور انہوں نے 0-3 کی برتری حاصل کر لی، تاہم دوسرے ہاف میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست کم بیک کیا اور لگاتار دو گول سکور کر کے میچ کا پانسہ پلٹنے کی کوشش کی، لیکن حریف ٹیم نے اپنی برتری برقرار رکھی۔
خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں چین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی تھی۔ قومی ٹیم اب اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ بدھ کے روز بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، جس میں کامیابی کے لیے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔





