جون 1, 2026

جنوبی ایران میں امریکی فضائی حملے؛ ڈرون تنصیبات اور بارودی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا

امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے جنوبی ایران میں اہم فوجی کارروائی کی تصدیق کر دی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق فضائی حملوں کے دوران ایران کی ڈرون لانچنگ تنصیبات اور سمندر میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس کارروائی سے قبل ایران کے شہر بندر عباس میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد خطے میں کشیدگی کے سائے گہرے ہو گئے۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بندر عباس میں صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے اور گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔ امریکی سینٹ کام کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ جاری جنگ بندی کے دوران تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، تاہم اپنی افواج کے دفاع کے لیے ہر طرح کا اقدام اٹھانے کا حق رکھتے ہیں۔