امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے ایک انتہائی اہم انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں دنیا کے سب سے بڑے مصالحت کار کا تاریخی کردار ادا کیا ہے جہاں اخبار کے مطابق انہوں نے اس معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکا اور ایران دونوں ممالک کے اعلیٰ ترین رہنماؤں سے مسلسل ملاقاتیں کیں جبکہ دوسری جانب ایک اور معتبر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اس عظیم مفاہمتی پیشرفت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل نے کلیدی اور مرکزی کردار ادا کیا ہے اور اخبار نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو انتہائی اعلیٰ سطح کی کامیاب سفارتکاری قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس تاریخی کردار کی بدولت خطے اور دنیا کو ایک بہت بڑے بحران سے نکالنے میں مدد ملی ہے۔



