جولائی 17, 2026

منڈی بہاؤالدین؛ طالب علم پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، ڈی پی او کامران عامر خان کا سخت نوٹس، 5 ملزمان گرفتار

منڈی بہاءالدین (ڈاکٹر شاہد راٹھور)سوشل میڈیا پر ایک طالب علم پر بہیمانہ تشدد کی افسوسناک ویڈیو وائرل ہونے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) منڈی بہاؤالدین کامران عامر خان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اور سخت قانونی کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔ ڈی پی او کی سخت ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ ملک وال پولیس نے فوری ایکشن لیا اور واقعے کا مقدمہ درج کر کے وائرل ویڈیو میں ملوث 5 مرکزی ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے جیل سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

ترجمان منڈی بہاؤالدین پولیس کے مطابق، ڈی پی او کامران عامر خان نے اس موقع پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی شہری، خصوصاً تعلیمی اداروں کے طلبہ پر تشدد، غنڈہ گردی اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منڈی بہاؤالدین کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا اور ایسے اوباش و قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی رہے گی تاکہ آئندہ کوئی ایسی جرات نہ کر سکے۔