کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) چوہدری تجمل حسین پیارا (ہالینڈ)، چوہدری اجمل حسین پیارا (سابق وائس چیئرمین) اور چوہدری امجد پیارا و برادران کے والدِ محترم حاجی چوہدری محمد اکرم پیارا مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے ختمِ چہلم کی ایک پُر وقار محفل منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں عزیز و اقارب، دوست احباب، علاقے کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کر کے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ محفل کے اختتام پر مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور جوارِ رحمت میں جگہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے پیارا برادران سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی نیک سیرت اور سماجی خدمات کو بھی یاد کیا۔





