کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) پھالیہ کے نواحی علاقے چک خواجہ سے تعلق رکھنے والے معروف شخصیت چوہدری شبیر احمد گوندل (حال مقیم سعودی عرب) کے چھوٹے بھائی، چوہدری عامر ذیشان گوندل ایڈووکیٹ نے لندن سے قانون کی اعلیٰ ڈگری (ایل ایل ایم) کامیابی کے ساتھ حاصل کر لی ہے۔ ان کی اس نمایاں تعلیمی کامیابی کی خبر عام ہوتے ہی سیاسی، سماجی اور علمی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ معززین علاقہ اور مختلف شخصیات نے چوہدری عامر ذیشان گوندل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے پورے علاقے اور خاندان کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔ اس موقع پر ان کے دوست احباب اور عزیز و اقارب نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ وطن واپس آکر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے ملک و قوم کی خدمت اور انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔





