اکتوبر 28, 2026

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ‘فتح 4’ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے دفاعی شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کردہ ‘فتح 4’ گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ میزائل جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے، جو اسے انتہائی درستگی کے ساتھ اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے قابل بناتا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید واضح کیا کہ فتح 4 طویل فاصلے تک مار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کیا۔ اس اہم دفاعی کامیابی پر صدرِ مملکت، وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز سمیت پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے متعلقہ ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور اس پیش رفت کو ملکی دفاع کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے سراہا ہے۔