اکتوبر 29, 2026

سرائے عالمگیر THQ ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کا احتجاج، انسینٹیو الاونس کی بندش پر شدید تحفظات

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا سے) تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز گزشتہ آٹھ ماہ سے انسینٹیو الاونس کی بندش پر شدید پریشانی کا شکار ہیں، جس کے باعث ہسپتال میں طبی سہولیات متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے.

ذرائع کے مطابق انسینٹیو الاونس کا آغاز 2015 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو دور دراز اور تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے پر آمادہ کرنا تھا۔ اس پالیسی کے نتیجے میں متعدد ماہر ڈاکٹرز نے پیری فری علاقوں کا رخ کیا اور عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں۔

تاہم، سرائے عالمگیر کے THQ ہسپتال میں یہ الاونس گزشتہ آٹھ ماہ سے بند ہے، جس پر ڈاکٹرز میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، سی ای او ہیلتھ اور سیکرٹری ہیلتھ سمیت متعلقہ حکام سے متعدد بار رابطہ کیا، مگر تاحال صرف یقین دہانیاں ہی کروائی گئیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق مہنگائی کے اس دور میں ایک سپیشلسٹ کی بنیادی تنخواہ پہلے ہی محدود ہے، جبکہ