کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) صوبائی وزیرِ خوراک سندھ مخدوم محبوب الزمان سے پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے گزشتہ روز مخدوم ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر مخدوم محبوب الزمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا بنیادی محور ہمیشہ سے عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کی پاسداری رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اپنی قیادت کی رہنمائی میں عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور جمہوری نظام کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
متعلقہ خبریں





